صوبائی اسمبلی اور امن چوک میںپاک آرمی کی چیک پوسٹیں ختم

جمعرات 17 مئی 2018 00:10

ْ پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) امن و امان کی بہتر ہوتی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی اور امن چوک میںپاک آرمی کی چیک پوسٹیں ختم کرتے ہوئے انہیں پشاورپولیس کے حوالے کردیا گیا۔پشاورپولیس کے جوانوں نے چیک پوسٹوں کا چارج سنبھالتے ہوئے چیکنگ کا عمل شروع کردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں امن و امان کی بہتر ہوتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے سامنے اور امن چوک پر واقع آرمی چیک پوسٹیںختم کردی گئی جبکہ انہیں پشاور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

چیک پوسٹوں کا چارج سنبھالنے پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے چیک پوسٹ پر تعینات ہونے والے جوانوں کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام جوان پہلے سلام پھر کلا م کی پالیسی پر عمل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی جانفشانی اور ایمانداری سے سر انجام دے کر ہی عوام الناس کوناکہ بندیوں کے ثمرات مل سکیںگے۔ایس ایس پی نے جوانوں پر واضح کیا کہ ہمہ وقت چوکس اور مستعد رہتے ہوئے شرپسندوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر موجود ایس پی سیکیورٹی صاحبزادہ سجا د نے ناکہ بندیوں کے کینٹ میں واقع ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی افادیت و اہمیت سے جوانوں کو آگاہ کیا جبکہ عوام سے چیک پوسٹوں پر موجود پولیس جوانوں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی۔