سردار اختر جان مینگل کی صدارت میں بی این پی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمندوں سے 7جون تک درخواستیں طلب کرلیں

جمعرات 17 مئی 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس وڈھ میں پارٹی کے مرکزی صدر و چیئرمین پارلیمانی بورڈ سردار اختر جان مینگل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ممبران مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل لال جان بلوچ ، خواتین سیکرٹری زینت شاہوانی ، ساجد ترین، حمید بلوچ ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2018ء کے انتخابات کے حوالے سے خواہش مند امیدوار 22مئی سے 7جون تک اپنی درخواستیں پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین و ممبران کے پاس جمع کروا سکتے ہیںصوبائی اسمبلی کا امیدوار 20ہزار اور قومی اسمبلی کا امیدوار 30ہزار روپے فیس ہمراہ جمع کرائے‘ امیدواران کیلئے پارٹی کی جانب سے ایک پروفارمہ مرتب کیا گیا ہے جس میں وہ اپنے تمام کوائف و تفصیلات درج کریگا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی بورڈ کی جانب سے اقرار نامہ بھی امیدواروں کو دے کر تحریری طور پر انہیں پابند بنایا جائے گا کہ کسی دوسرے جماعت کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کا پابند ہو نگے۔