وزیراعلیٰ بلوچستان نے 116.865ملین کی لاگت سے تعمیر ہونے والے شہیدبے نظیر بھٹو ہسپتال کا افتتاح کردیا

جمعرات 17 مئی 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بدھ کے روز غوث آباد میں 116.865ملین کی لاگت سے تعمیر ہونے والے شہید بے نظیر بھٹو ہسپتال کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بلال کاکڑ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک، سیکریٹری صحت صالح ناصر اور کمشنر کوئٹہ جاوید انور شاہوانی بھی اس موقع پرموجود تھے۔

وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ہسپتال کو درکار ضروری آلات کی فوری فراہمی کی ہدایت کی۔ سیکریٹری صحت صالح ناصر نے وزیراعلیٰ کو ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں ضروری آلات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔