رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے مسلمانوں کے لئے خاص تحفہ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعرات 17 مئی 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ماہ رمضان کی آمد پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ رحمتوں اور برکتوں کا یہ مہینہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے مسلمانوں کے لئے خاص تحفہ ہے جو ہمیں گناہوں کی بخشش کرانے اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی کا خاص اہتمام کریں اور ایسے افراد کا خصوصی طور پر خیال رکھیں جو رمضان المبارک میںسحروافطار کا مناسب اہتمام کرنے کی سکت نہیں رکھتے اوراپنی عبادات میں ملک کی سلامتی وخوشحالی کے لئے دعائیں کریں۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام کی تعلیمات اسوہ حسنہ اور سنت رسول ﷺکے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا کرے۔ اس مبارک مہینے کو ہماری نجات کا ذریعہ بنائے اور ہمارے ملک اور صوبے کو درپیش اندرونی وبیرونی چیلنجوں اور بحرانوں سے نکالے۔

متعلقہ عنوان :