نرسنگ ایک مقدس پیشہ ہے ، حکومت نرسنگ کے شعبہ سے وابستہ لوگوں کے مسائل حل اور انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا تقریب سے خطاب

جمعرات 17 مئی 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ نرسنگ ایک مقدس پیش ہے جو بیماری،دکھ اور تکلیف میں مبتلا مریضوں کے لئے ایک فرشتہ سے کم نہیں جو ہر رنگ، نسل کے مریضوں کی مکمل صحت یابی تک ان کی تیمارداری کرتی ہیں، حکومت نرسنگ کے شعبہ سے وابستہ لوگوں کے مسائل حل اور انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ نے "نرسنگ ڈی" کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں نرسنگ کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ نامساعد حالات کے باوجود نرسیں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نرسیں انتہائی خندہ پیشانی سے مریضوں سے پیش آتی ہیں جبکہ انہیں بے شمار مشکلات، غم اور دکھوں کا سامنا ہوتا ہے۔

حکومت نرسنگ کے شعبے کی ترقی اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ زیرتربیت نرسوں کے لئے اسٹوڈنٹس وظیفہ دیا جائے گا اور ان کے الاؤنسز میں بہتری لائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے نرسوں کے لئے رسک الاؤنس کا اعلان کرتے ہوئے ایڈہاک پر رکھی گئی نرسوں کی ایکسٹنشن اور نرسنگ اسکول کی عمارت کی تعمیر کے لئے پی سی۔

1کی تیاری کی ہدایت کی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے نرسنگ ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا جبکہ تربیت فراہم کرنے والی نرسوں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ تقریب میں زیر تربیت نرسوں نے مختلف خاکے پیش کرکے وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بلال کاکڑ، سیکرٹری صحت صالح ناصر اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :