دنیا کا بے وقوف ترین لیکن خوش قسمت خاندان جو دو بارہ بہت بڑی بے وقوفی کے باوجود خوش قسمتی سےبچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 16 مئی 2018 23:53

دنیا کا بے وقوف ترین  لیکن  خوش قسمت خاندان جو دو بارہ بہت بڑی بے وقوفی ..

ایک بے وقوف فرانسیسی خاندان سفاری پارک میں ایک نہیں دوبار چیتوں کے ساتھ سیلفی بنانے اترا اورخوش قسمتی سے دونوں بار واپس گاڑی میں بیٹھنے میں کامیاب رہا۔
نیدرلینڈ کے سفاری پارک میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاندان بیٹھے ہوئے چیتوں کے ساتھ سیلفی بنانے کےلیے اپنی گاڑی سے نیچے اترآیا۔ خاندان کی عورتیں اور چھوٹے بچے بھی گاڑی سے اتر آئے اور چیتوں کےساتھ سیلفی بنانے لگے۔

سیلفی بنانے کے بعد وہ آرام سے واپس گاڑی میں  بھی بیٹھ گئے۔ کچھ آگے جا کر یہ خاندان بچوں سمیت  ایک بار پھر چیتوں کے ساتھ سیلفی بنانے کے لیے نیچے اتر آیا۔ اس بار چیتوں نے خاندان کا نوٹس لے لیا۔ چیتے کو دور سے آتے دیکھ کر ایک عورت بچے کو اٹھائے تیزی سے گاڑی میں بیٹھ گئی لیکن دوسری عورت  شوٹنگ کرتے آرام سے گاڑی کی طرف آئی، حالانکہ وہ چیتے کو اپنی طرف بھاگتے دیکھ رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس عورت کے پاس آکر چیتا تھوڑی دیر کے لیے رکا تو یہ عورت بھی گاڑی میں بیٹھنے میں کامیاب ہوگئی۔
اس واقعے کی  آن لائن گردش کرنے والی ویڈیو کے بارے میں کچھ صارفین کا خیال تھا کہ یہ جعلی ہے  لیکن سفاری پارک کی انتظامیہ نے  اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سیاحوں کو  سختی سے منع کرتے ہیں کہ گاڑی سے نیچے نہ  اترا جائے۔

پارک کے منیجر نے خیال ظاہر کیا کہ  کچھ وقت پہلے ہی چیتوں نے کھانا کھایا تھا، پیٹ بھرا ہونے کی وجہ سے اس نے اس خاندان پر حملہ نہیں کیا ہوگا۔ پارک کے  منیجر نے اس خاندان کو خوش قسمت قرار دیا جسے دو بار بے وقوفی کے باوجود بھی خراش تک نہیں آئی۔
ڈچ  ویب سائٹ وی کے میگ نے تجویز دی ہے کہ سفاری پارک میں وزٹ کرنے والے ہر سیاح کےلیے آئی کیو ٹسٹ کو لازمی قرار دیا جائے۔
کچھ دن پہلے بھارت میں ایک ٹیکسی ڈرائیور ایک بیٹھے ہوئے ریچھ کے قریب سیلفی بنانے کی کوشش میں مارا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :