انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے ہر انسان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، روبینہ حیدر علی

بدھ 16 مئی 2018 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) ورلڈ ہمیونٹی کمیشن گلوبل لرننگ ٹرسٹ کی صدر اور ایمبیسیڈر ٹو پاکستان روبینہ حیدر علی نے کہا کہ انسانیت کی فلاح اور بہبود کے لیے ہر انسان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور دنیا میں تعلیم کو فروغ دے کر ہی ہم دنیا میں امن قائم کرسکتے ہیں دنیا میں امن قائم کرکے ہمیں انسانیت کی ترقی کے لیے ماحولیات اور جینڈر فلاح کے لیے ہر شعبہ زندگی میں کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات یہاں ورلڈ ہمیونٹی کمشن گلوبل لرننگ ٹرسٹ کی لانچنگ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے آزاد کشمیر کے علاوہ ملک بھر سے تعلیم، رفاعی شعبوں میں کام کرنے والی شخصیات اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دنیا میں تعلیم، سماجی بہبود اورصحت اور خواتین کی تقری کے لیے کام کرنے کو اپنا مقصد حیات بنائیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں امن کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے بغیر انسان کسی بھی شعبہ میں تقری نہیں کر سکتا اور پاکستان اس وقت جن حالات سے گزر رہا ہے اس میں ہمیں اپنے وطن عزیز کی ہر شعبہ میں ترقی کے لیے کام کرنا ہے اور اس کے ساتھ ہی ہم دنیا میں اپنا مقام پیدا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت ہی باصلاحیت لوگوں کا ملک ہے ہم نے اس دنیا میں ایک زمانے میں کرکٹ، ہاکی اور اشکوائش کے میدان میں حکمرانی کی ہوئی ہے اگر اب بھی ہم اپنی قوم کو بہترین رہنمائی اور ماحول فراہم کریں تو ہم تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں میں بھی دنیا میں اپنا نام پیدا کر سکتے ہیں تقریب میں شریک افراد کے لیے ہر شہر اور گائوں اور قصبات میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرنے کا بھی فیصلہ ہوا