آزاد کشمیر کے ہر شہری کو بااختیار بنانے کیلئے محمود مسافر کا احتجاج و بھوک ہڑتال تین دن سے جاری

بدھ 16 مئی 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) محمود مسافر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج اور بھوک ہڑتال کو آج چوتھے روز میں داخل ہو گئی ، محمود مسافر نے پچھلے تین دن سے کچھ بھی کھائے بغیر ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے محمود مسافر کا ہڑتالی کیمپ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محمود مسافر نے پہلے آزاد کشمیر کی عوام کے لئے سوچا تھا مگر اب آزاد کشمیر کے حکمران ، بیورو کریسی ، انتظامیہ سمیت ہرادارہ اور شخص کے حق اور اسے بااختیار بنانے کیلئے احتجاج کر رہے ہوں ۔

(جاری ہے)

محمود مسافرکے باقی 32 نکاتی ایجنڈے میں اب آزاد کشمیر حکومت کو با اختیار بنانے کا ایجنڈا بھی شامل ہو چکا ہے ، خون کے آخری قطرے تک عوام کے حقوق کے لئے لڑتا رہوں گا چاہے بھوک ہڑتال کے دوران اس کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے ، آزاد کشمیر سے احتجاج اس لئے ختم کیا کہ شاید اسلام آباد والوں کے پاس اختیارات موجود ہوں دیکھنا یہ ہے کہ اب اسلام آباد والے کیا کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :