نواز شریف غیر ملکی طاقتوں کے آلہ کار بن چکے،مظہر محمود علوی

بدھ 16 مئی 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا ہے کہ نواز شریف قومی غدار کے مرتکب ہوئے ،فوری گرفتاری کر کے غداری کا مقدمہ چلایا جائے،انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بہت پہلے انکشاف کر دیا تھا کہ نواز شریف غیر ملکی طاقتوں کے آلہ کارہیں، غیر ملکی اسٹیبلشمنٹ نے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے اقتدار پر لایا ہے،جن میں ختم نبوت کے قانون کا خاتمہ،توہین رسالت کے قانون میں ترمیم اور پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں کرنا اور بدنام کرنا شامل ہیں،انہوںنے کہا کہ اب پوری قوم پر یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ نواز شریف غیر ملکی طاقتوںکے آلہ کار بن چکے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوںنے لاہور روانگی کے موقع پر میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان،ابراررضاایڈووکیٹ،راجہ منیر اعجاز،میر واعظ ترین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ نوجوان غدار وطن کی چالوں سے بخوبی واقف اور باخبر ہیں،انہہوںنے کہا کہ عوامی تحریک اور منہاج یوتھ لیگ کے نوجوان،نیشنل یوتھ الائنس کے ساتھ مل کر کرپٹ ،قاتل اور غداروں کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے ،اور ہر سطح پر تعاقب کرتے رہیں گے،