اسلامیان پاکستان اور ملت اسلامیہ کو ماہ مقدس کی آمد مبارک ہو، ڈاکٹر طاہر القادری
مستحقین کی مدد اور ضرورت مندوں کی حاجت روائی بہترین عبادت ہے،رمضان المبارک ایثار،قربانی،تقوی،عبادت،توبہ واستغفار کا درس دیتا ہے ،حضور اکرم ﷺ نے غریبوں، محتاجوں سے حسن سلوک کی تعلیم دی،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا پیغام
بدھ 16 مئی 2018 23:50
(جاری ہے)
دکھی انسانیت کا سہارا بننے کے سفر نے اسلامی معاشرے کو قبول عام کے درجے پر فائز کیا۔اسلام کے اقتصادی و معاشی حقوق کا مقصود معاشرے کے محروم طبقات کو ایسے مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ حقیقی معنی میں فلاحی معاشرے کے شہری کے طور پر زندگی گزار سکیں۔
حضور اکرم ﷺ نے غریبوں،محتاجوں سے حسن سلوک کی تعلیم دی، محسن انسانیت ﷺ غریبوں اور محتاجوں کو تکلیف میں مبتلا دیکھتے تو جب تک ان کی تکلیف کا ازالہ نہ ہوجاتا آپ ﷺ مطمئن نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے معاشی و اقتصادی نظام کا مقصد ایک مثالی وفلاحی معاشرہ قائم کرنا ہے۔اسلام نے ہر فرد کو بنیادی ضروریات کا حق دیا۔کسی کو بھی بنیادی ضروریات و سہولیات سے محروم نہیں کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اسلام اجتماعی مفاد کو انفرادی مفاد پر ترجیح دیتا ہے۔دین اسلام ہرگز اجازت نہیں دیتا کہ کوئی ایک شخص جملہ وسائل پر قابض ہوکر دیگر افراد کے لیے قومی وسائل سے فائدہ اٹھانے کا راستہ روکے۔ اسلام نے ہر فرد کو قومی وسائل سے استفادے کا مساوی حق دیا ہے، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمدردی و غم خواری کا مہینہ ہے۔ معاشرے کے مفلوک الحال طبقات کو زندگی کی مشکلات سے نجات دلانے کے لیے کوشش کرنا بھی رمضان المبارک کے مقاصد میں سے اہم ترین مقصد ہے۔ غربت،افلاس،بھوک،بدا منی اور دہشتگردی کے خاتمے کا عزم وکوشش کرنا بھی ہر مسلمان کا فرض ہے۔صفائے قلب کے لیے روزہ بہترین ذریعہ ہے صرف اس کے تقاضے پورے کرنے کی ضرورت ہے۔ بھوکا پیاسا رہ کر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیئے جاسکتے، اسلام ایثار،احسان اور ایمان کا فلسفہ سمجھنے اور عمل کرنے کے لیے رمضان المبارک انتہائی اہمیت کا حامل مہینہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
چین کے لیے جاسوسی کا الزام، یورپی پارلیمنٹ میں جرمن عملے کا رکن گرفتار
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ،احسن اقبال
-
سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
-
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
-
دیگر ممالک کے ساتھ فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، عوامی روابط بڑھا کر سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر آصف علی زرداری کی وفد سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.