نواز شریف غلطیاں کر رہے ہیں، اس سے صورت حال بدلے گی‘قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی الیکشن میں اپنی جگہ بنا لے گی ، آصف زرداری یکم رمضان کو لاہور میں افطار پارٹی سے خطاب کریں گے

بدھ 16 مئی 2018 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف غلطیاں کر رہے ہیں اس سے صورت حال بدلے گی،ممبر شپ مہم کی کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں ، پیپلز پارٹی الیکشن میں اپنی جگہ بنا لے گی ، آصف علی زرداری یکم رمضان کو لاہور میں افطار پارٹی سے خطاب کریں گے، بعض اضلاع میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری افطار پارٹیوں سے خطاب کر یں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں پنجاب ایگزیکٹو اور ضلعی صدور کے جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پنجاب ایگزیکٹو کے اجلاس میں صدر لاہور حاجی عزیزالرحمن چن ، سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد ،سینئر نائب صدر چوہدری اسلم گل، عاصم محمود بھٹی ،ملک عثمان، رانا عرفان احمد خاں ،ثمینہ خالدگھرکی،سید حسن مرتضی، نیلم جبار، دیوان شمیم، رائے شاہجہاں بھٹی اور دیگر شریک تھے ۔

(جاری ہے)

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عہدیدار رمضان میں افطار پارٹیوں کا اہتمام کریں ، لاہور میں آصف علی زرداری یکم رمضان کو افطار پارٹی سے خطاب کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے عزت نہیں کما سکیں گے، سنٹرل پنجاب میں شدید محنت کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی الیکشن میں اپنی جگہ بنا لے گی، لاہور میں 6 مئی کو چیئرمین کا شاندار استقبال ہوا، ممبر شپ مہم کی کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف غلطیاں کر رہے ہیں اس سے صورت حال بدلے گی۔ اس موقع پر چوہدری منظور احمد نے کہا کہ لیہ میں چیئرمین بلاول کا جلسہ تاریخی تھا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری فیصل آباد ڈویژن میں دو دن گزاریں کے، بلاول بھٹو زرداری جڑانوالہ میں بھی استقبالیہ سے خطاب کر یں گے۔