وفاقی محتسب انسدادِ ہراسیت اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ما بین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

بدھ 16 مئی 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت محترمہ کشمالہ طارق اور سیکر یٹری مسٹر آغا علی عباس نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،کراچی میں سینیئر وائس پریزیڈنٹ محترم جناب سید مظہر علی ناصرسے ملاقات کی اور مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے۔ محترم سید مظہر علی ناصر، سینیئر وائس پریزیڈنٹ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کی معاشی اور معاشرتی طاقت اور اہمیت پر زور دیا اور کشمالہ طارق کے کام کو سراہا ۔

اس کے علاوہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے کام کی جگہ پر ہراساں کرنے سے تحفظ کی آگاہی کے لئے پروگرام کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

نیز مفاہمت کی یاداشت کے مطابق لوگوں کو درخواست دینے کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ملک بھر کے چیمبر آف کامرس میں ہلیپ ڈیسک کے قیام کی بھی یقین دہانی کروائی اور اسی ضمن میں پاکستان کے مختلف شہروں میں آگاہی سے متعلق تربیتی نشستوں کا انعقاد کروانے کا بھی اندیا دیا۔

اس ملاقات کے اختتام پر محترمہ کشمالہ طارق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انسداد ہراسیت قانون مارچ2010 میں نافظ کیا گیا جس کے تحت کام کی جگہ اور عوامی مراکز میں خواتین کو ہراساں کرنے کو جرم قرار دیا گیا ۔اس قانون کے بنیادی مقاصد میں کام کی جگہ پر لوگوں کوہراسیت سے پاک اور برابری کی بنیاد پر ماحول فراہم کرنا شامل ہیں۔ اس قانون کے تحت دی جانے والی سزائوں میں کم سے کم تین سال کی قید ، ملامت کرنا ، ترقی روکنا ، جبری رٹیائرمنٹ اور نوکری سے برخاستگی شامل ہیں۔