Live Updates

رمضان المبارک1439 ھ کا چاند نظر آگیا ،( آج ) پہلا روزہ ، ملک بھر میں ماہ رمضان کا ایک ساتھ آغاز

بدھ 16 مئی 2018 23:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) رمضان المبارک1439 ھ کا چاند نظر آگیا ، آج جمعرات کو پہلا روزہ ہے ، پاکستان بھر میں اس مرتبہ رمضان المبارک کا آغاز ایک ساتھ ہورہاہے اور ملک بھر میں آج ایک ساتھ ہی روزہ رکھاجارہا ہے، 6سال بعد پاکستان اور خلیجی ریاستوں میں بھی رمضان کا ایک ساتھ آغاز ہوا ہے ۔ بدھ کومرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت کراچی میں اجلاس ہوا، ملک بھر سے شہادتیں موصول ہونے بعد مفتی منیب الرحمان نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پہلاروزہ (آج) بروز جمعرات ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے محکمہ موسمیات نے بھی اس قبل پیشن گوئی کی تھی کہ بدھ کورمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ خیبر پختونخوا سمیت پاکستان بھر میں ایک ساتھ ہی رمضان کا اغاز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور میں مفتی پوپلزئی نے بھی عشاء کے وقت علیحدہ اجلاس بلا رکھاتھا تاہم اس سے پہلے ہی مفتی منیب الرحمان نے شہادتوں کی بنیاد پر ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ، اس سے پہلے گزشتہ سال حکومت نے مذہبی ہم آہنگی کیلئے ایک ہی دن پہلاروزہ رکھنے اور ایک ہی دن عید منانے کی کوششیں کی تھیں ۔دوسری جانب 6سال بعد پاکستان اور خلیجی ریاستوں میں بھی رمضان المبارک کا ایک ساتھ آغاز ہورہا ہے۔ دوسری جانب مساجد کو رشنیوں سے سجا دیاگیا ہے اور مساجد میں نماز تراویح ادا کی گئی ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات