پیپلز پارٹی ضلع غذر کے کامیاب جلسے نے مخالفین کی صفوں میں کھلبلی مچادی ہے،

بدھ 16 مئی 2018 23:50

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذرکے ڈپٹی جنرل سیکرٹری واجد گلگتی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ضلع غذر کے کامیاب جلسے نے مخالفین کی صفوں میں کھلبلی مچادی ہے، غذر کے غیور عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے ثابت کردیا غذر کی بنجراراضی صرف و صرف غذر کے غیور عوام کی ملکیت ہے کوئی خالصہ سرکار نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے خالصہ سرکار کے نام پر زمینوں کو ہتھیانے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا حادثاتی طور پر وزیر اعلیٰ بننے والے حفیظ الرحمان درایل تانگیر گوپس یایسن اضلاع کا ڈھونگ رچا کر عوام الناس کو لولی پوپ دے رہے ہیں، مسلم لیگ دراصل ٹھکیدار لیگ ہے یہ اپنی جبیں بھرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کرتے عوامی مفادات کے کام کرنا موسمی لیگ کی بس کی بات نہیں ،حفیظ الرحمان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ درایل تانگیر کو اضلاع بنا کر دیکھا ئیں پیپلزپارٹی ضلع غذر سمجھتی ہے کہ یہ تمہارے بس کی بات نہیںان دونوں اضلاع کی قرارداداور پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں یاسین کی اور اب ضلع بھی پیپلز پارٹی ہی بنائے گی ۔