وزیراعلیٰ جی بی کا دورہ غذر عوام کو بیوقوف بنانے کی حکمت عملی ہے، شفیع اللہ

بدھ 16 مئی 2018 23:50

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما شفیع اللہ نے کہاکہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا دورہ غذر عوام کو بیوقوف بنانے کی حکمت عملی ہے گوپس یاسین کو ضلع بنانے کا وعدہ کر کے بیوقوف بنایا لیکن ضلع نہیں بنا سکا آپ کو معلوم تھا مئی کے آخر میں ویسے بھی آپ کی حکومت وفاق میں ختم ہونیوالی ہے آپ کے پاس ضلع بنانے کا پاور ویسے بھی نہیں رہے گا ،آپ جھوٹے وعدوں سے عوام اچھی طرھ سے واقف ہیں اب عوام ہوشیار ہوچکے ہیں تین سالوں سے عوام کے ساتھ جو مذاق کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ اب عوام اچھی طرح سمجھ چکے ہیں نوکریاں اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کر کے عوام کو میرٹ کے نام پر بیوقوف بنا رہے ہیں ،ٹھیکے من پسند افراد کو دیکر امانت میں خیانت کر رہے ہیں اور نظام مساوات کو سبوتاژ کر رہے ہیں بیس لاکھ بوری گندم پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عوام کو مل رہی تھی پچاس فیصد سے زائد گندم کی بوریاں کم کر کے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ناانصافی کردیا ہے اپنے حلقے میںاربوں کا کام کروا کر دوسرے اضلاع کو نظر انداز کر کے عوام کے حقوق غضب کیا یہ بھی سب جانتے ہیں اب عوام کوبیوقوف بنانا ممکن نہیں رہا ہوش کے ناخون لو وفاق میں نواز شریف نے جو کچھ کیا اس کو اب عوام کی بدعائی لگ گئی ہے عدل وانصاف کو پامال کرنے کا صلہ بہت جلد آپ کو بھی ملنے والا ہے ۔

۔