غذر، پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس، روزہ داروں کیلئے خصوصی پیکج ،

مختلف اشیاء خوردنوش میں 20روپے ،آٹا اور گھریلوے سیلنڈر کی قیمتو ں میں پچاس روپے کمی کا اعلان

بدھ 16 مئی 2018 23:50

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) پرائس کنٹرول کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کیپٹن (ر)ثناء اللہ خان کے زیرصدارت ہوا اجلاس میں روزہ داروں کے لیے پیکج کا اعلان کیا گیا جسمیں مقامی دکانداروں نے رضاکارانہ طور پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزہ داروں کے لیے مختلف پیکجز کا اعلان کیا اجلاس میں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی ثناء اللہ خان نے مقامی دکانداروں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیا ء خوردنوش کی قیمتوں میں مناسب کمی کی اپیل کی جس کے بعد انجمن تاجران گاہکوچ نے مکمل طور پر تعاون کا اظہار کیا اور اشیاء خوردنوش میںدالوں،چاول گیس سیلنڈر ، سبزیاں ،پکوڑے اور کھجور و غیر ہ کی قیمتوں میں پندرہ سے بیس روپے جبکہ آٹا اور گھریلوے سیلنڈر کی قیمتو ں میں پچاس روپے کمی کا اعلان کیا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضلع انتظامیہ گاہکوچ و انجمن تاجران کے تعاون سے رمضان دسترخوان کا اعلان بھی کیا ہے جسمیں پورے رمضان کے دوران روزہ داروں کے لیے افطاری کا بندوبست کیا جائیگا۔

۔

متعلقہ عنوان :