قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طالب علم احسن رضا نے انٹر یونیورسٹی تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں کانسی کاتمغہ جیت لیا

بدھ 16 مئی 2018 23:50

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے طالب علم احسن رضانے آ ٹھویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی تا ئیکوانڈو چیمپئن شپ میںکانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ آ ٹھویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی تا ئیکوانڈو چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی ۔جس میں پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کے کھلاڑی نے حصہ لیاتھا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کھیل اونگزیب حسین نے آ ٹھویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی تا ئیکوانڈو چیمپئن شپ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ اس مقابلے میںکے آئی یو نے پہلی دفعہ شرکت کی۔ ایونٹ میں مختلف کٹیگری کے لیے مقابلے ہوئے ان مقابلوں میںکے آئی یو کے طالب علم احسن رضا نے 54 ویٹ کٹیگری کے مقابلے میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف کو شکست سے دو چار کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر کٹیگری کے مقابلے میں سید فخرالحسن اور حسین نے بھی بہترین کھیل کا مظاہر کرتے ہوئے حریفوں کے دانت کھٹے کردیئے اور اپنے مقابلے جیت لیا ۔ کے آئی یو کی طرف سے آل پاکستان انٹریونیورسٹی تائیکوانڈو چیمپئن شب میں ابتدائی طور پر تین کھلاڑیوں نے مقابلے میں حصہ لیاتھا۔آئندہ ہونے والے مقابلوں میں تعداد میں مزید اضافہ کرتے ہوئے مزید میڈلز حاصل کرنیگے ۔