ماہ رمضان میں یوٹیلٹی سٹورز میں معیاری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائی جائے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی متعلقہ حکام کوہدایت

بدھ 16 مئی 2018 23:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان میں یوٹیلٹی سٹورز میں معیاری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائی جائے رمضان پیکیج کے تحت دیئے جانے والے تمام رعایتی اشیاء کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ روزہ داروں کو رعایتی اشیاء کی خریداری میں مسائل کا سامنا نہ ہو۔

(جاری ہے)

ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ2دنوں میں گلگت بلتستان کے تمام یوٹیلٹی سٹورز میں رمضان پیکیج کے تحت دیئے جانے والے تمام اشیاء خوردنوش کی دستیابی یقینی بنایا جائے گا اور یوٹیلٹی سٹورز کو مقررہ اوقات میں کھلا رکھنے کا پابند کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :