وی بوک کیوجہ سے تاجروں کو درپیش مسئلے کو حل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا چیئرمین ایف بی آر سے رابطہ

بدھ 16 مئی 2018 23:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وی بوک کی وجہ سے تاجروں کو درپیش مسئلے کو حل کرنے کیلئے چیئرمین ایف بی آر سے رابطہ کرکے تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہاکہ وی بوک کی وجہ سے تاجروں کو مسائل کا سامنا ہے لہٰذا تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرکے درپیش مسائل حل کئے جائیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان تاجروں کو درپیش مسائل حل کرنے اور سوست بارڈر پر تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ جس کی روشنی میں چیئرمین ایف بی آر نے چیمبر آف کامرس گلگت بلتستان اور امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے نمائندہ وفد کو ملاقات کی دعوت دی جس میں تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے بات کی جائے گی۔