ملک میں معاشی انقلاب لانا چاہتے ہیں ،قومی خزانے کو سالانہ 2033 ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے ، ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے عز م سے سیاست میں قدم رکھ رہے ہیں،سی پیک سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی، ملک کی 70 فیصد آمدن زراعت سے وابستہ لیکن موجودہ حکومت نے کسانوں کو تباہ کردیا،ملکی اداروں کو معاشی بحران کی طرف لے گئے

تحریک انقلاب پاکستان کے سربراہ پروفیسر محمد ادریس کا پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 16 مئی 2018 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) تحریک انقلاب پاکستان کے سربراہ پروفیسر محمد ادریس نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی انقلاب لانا چاہتے ہیں ،قومی خزانے کو سالانہ 2033 ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے تعلیم،صحت اور بے روزگاری جیسے بحرانوں پر قابو پاناچاہتے ہیں ، ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے عز م سے سیاست میں قدم رکھ رہے ہیں،سی پیک سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی، ملک کی 70 فیصد آمدن زراعت سے وابستہ لیکن موجودہ حکومت نے کسانوں کو تباہ کردیا،ملکی اداروں کو معاشی بحران کی طرف لے گئے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمدادریس نے کہا کہ اپنی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کررہا ہوں میں معاشی بحران کو ختم کر نے کے عزم سے نکلاہوں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں میں سالانہ 600 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہیں،سٹیل ملز کا سالانہ 250 ارب،پی آئی اے کا سالانہ خسارہ 300 ارب روپے، محکمہ ریلوے کا سالانہ خسارہ 200 ارب روپے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2010 کے سیلاب میں آدھا سندھ اور آدھا پنجاب ڈوبا ہوا تھا جس کی وجہ سے 700 ارب کا نقصان ہوا تھا۔ملک میں نئے ڈیمز بنائیں گے جس سے ملکی توانائی بحران ہمیشہ کے لیے ہوجائیں گے۔پروفیسر محمد ادریس نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی انقلاب لانا چاہتے ہیں۔قومی خزانے کو سالانہ 2033 ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے تعلیم،صحت اور بے روزگاری جیسے بحرانوں پر قابو پاناچاہتے ہیں گے، ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے عز م سے سیاست میں قدم رکھ رہے ہیں،سی پیک کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ پاک چائینا اقتصادی معاہدے سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی، ملک کی 70 فیصد آمدن زراعت سے وابستہ لیکن موجودہ حکومت نے کسانوں کو تباہ کردیا،ملکی اداروں کو معاشی بحران کی طرف لے گئے