پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مجیب کیا نی ساتھیوں سمیت جے یو آئی (ف)میں شامل

فاٹا کوالگ صوبہ نہیں بنایاگیا توقبائلی عوام پر زور زبردستی کوئی فیصلہ مسلط کرنے کی بھرپور مخالفت کریں گے، سینیٹر مولا نا عطا ء الرحمان کی پریس کانفرنس

بدھ 16 مئی 2018 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مجیب الرحمن کیا نی نے اپنے ساتھیوں سمیت جمعیت علما اسلام (ف)میں شمولیت اختیار کرلی۔ان کا کہناتھاکہ ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے مختلف سیاسی جماعتوں سے شمولیت کی دعوت ملی لیکن جے یوآئی کا انتخاب کیا۔بد ھ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما سینیٹرمولاناعطا الرحمن اور وفاقی وزیر برائے پوسٹل امیر زمان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمن کیا نی نے کہا کہ سچاپاکستانی ہوں،سیاسی کیرئیر کے لئے اور خدمت کے لئے جے یو آئی (ف) کا انتخاب کیا۔

تقریب میں سینیٹر مولاناعطا الرحمن اور وفاقی وزیر برائے پوسٹل امیر زمان نے مجیب الرحمن کیانی کو پارٹی میں شمولیت پر استقبال کے ساتھ خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجیب الرحمن کیا نی ہمارے جماعت کا حصہ بنے اور وحدت کو ثبوت دیا۔سینیٹر عطا الرحمن نے ملکی صورتحال کے حوالے سے کہا ملک میں سیاسی ہلچل کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ملکی مسائل پر تمام سیاسی جماعتوں کو غور کرنے کی ضرورت ہے فاٹا سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سینیٹر عطا الرحمن نے کہا کہ فاٹا کے عوام کے لئے الگ صوبے کا مطالبہ کررہے ہیں،اگر فاٹا کوالگ صوبہ نہیں بناتے توفاٹا کے عوام پر زور زبردستی کوئی فیصلہ مسلطکرنے کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

فاٹا کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال (ن)لیگ کاساتھ دیا اوراب ان کی رویے میں ہمارے لئے واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہیں۔وفاقی وزیر برائے پوسٹل امیر زمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے عوام پر بے پنا ہ ظلم ہورہے ہیں۔ سارے امت مسلمہ کو ایک پیج پر اکٹھا ہونا ہوگا۔ ان کا کہناتھا کہ ترک حکومت نے فلسطین میں جاری مظالم کے حوالے سے کل اسلامی ممالک کا کانفرنس بلایا ہے اور ترک حکومت نے اعزائیل سے اپنے سفیر بھی واپس بلائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر مسلمانوں کے عظیم رہنما ہے۔