گزشتہ 5سالوں میں صحت کا شعبہ ہمارے منشور کے عین مطابق اولین ترجیحاتی ایجنڈا رہا ،2016-25ء کے نیشنل ہیلتھ وژن کے سماجی شعبہ میں طبی نگہداشت کے ایجنڈا کو بھی ترجیح دی گئی ، وژن مستعد، فعال ، مساوی طور پر، قابل رسائی اور تمام آبادی کو سستی ہیلتھ سروسز کی فراہمی کے ذریعے یونیورسل ہیلتھ کوریج میں رہنمائی کرتا ہے
وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا سینیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی تزئین و آرائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب
بدھ 16 مئی 2018 23:50
(جاری ہے)
این آئی ایچ قومی اثاثہ ہے اور اس میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہم پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اور اپنے عوام کی خدمت کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔
ہمارے بڑے اہداف میں سے ایک ہدف این آئی ایچ میں خسرہ کی ویکسئین کی تیاری کی دوبارہ بحالی تھا بیماری کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ملک کے مختلف حصوں میں وبائوں کے تناظر میں یہ بڑا اہم اور نازک کام تھا ۔ ہم ٹھوس اجتماعی کوشش سے اس مقصد کو بھی پورا کرنے میں کامیاب رہے ۔سائرہ افضل تارڑ نے کہا ایک اور بڑا مسئلہ لیبارٹری کی سہولیات کی اپ گریڈیشن تھا اور ایک ایسا کام تھا جو کہ کامیابی سے کیا گیا ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بی ایس ایل 3لیبارٹری کا عالمی معیارات کے مطابق قیام عمل میں لایا گیا۔ آج اس انسٹی ٹیوٹ میں عالمی ضوابط اور عالمی صحت تحفظ ایجنڈا کے مطابق رہنما اصولوں پر 5سال سے کامیابی سے عمل درآمد جاری و ساری ہے ۔ اور ملک میں بیماریوں کی نگرانی اور بر وقت کارروائی کے مربوط نظام پر عملدر آمد جاری ہے ۔وزیر قومی صحت نے کہا آج آپ جو نیشنل انسٹی ٹیوٹ ہیلتھ دیکھ رہے ہیں اس انسٹی ٹیوٹ سے مکمل طور پر مختلف ہے جو ہمیں 2013ء میں ملا تھا ۔ یہ ادارہ تنزلی کا شکار تھا اور شدید مالی بحران کے باعث اس کا معیار بھی گر رہا تھا جب کہ اس ادارہ کی بقاء بھی خطرہ میں تھی ۔ اسی طرح صحت کے دیگر شعبوں میں بھی ہم نے اس ادارہ کی ترقی کے شدید چیلنج کو قبول کیا اور آج مجھے بڑی خوشی ہے کہ ہم نے خود اپنے آپ سے اور عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ۔ ہماری حکومت نے اداروں کو مضبوط بنایا ۔ انہیں کار آمد بنایا تا کہ ادارے عوام کا معیار زندگی موثر طور پر بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔میں عزت مآب وزیر اعظم کا صحت کے شعبہ سے متعلقہ ان بجٹ تجاویز کو خصوصی طور پر زیر غور لانے پر خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جو کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کی گئی ہیں ۔اگرچہ صحت صوبائی شعبہ ہے تا ہم وفاقی حکومت اس ضمن میں خود کو اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ قرار نہیں دے سکتی ۔ آئندہ بجٹ میں جن نئے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے وہ غذائی قلت اور معذوریوں پر قابو پانے میں صوبوں کی معاونت میں بڑے اہم ترین ہیں۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ہم نے بڑا سفر طے کیا ہے اور اپنی بہترین صلاحیتوں سے عوام کی خدمت کی ہے جس کا اظہار صحت کے ہر شعبہ میں ہماری کارکردگی سے ہوتا ہے ہم اپنے عوام کے پاس واپس جا رہے ہیں اور صرف اپنی کارکردگی کی بنا پر ان کی حمایت حاصل کرنا چاہیں گے ۔ ہمارے راستے میں ان لوگوں کی طرف سے بڑی رکاوٹیں ڈالی گئیں جو نہیں چاہتے تھے کہ ہم اپنی کارکردگی دکھائیں۔ ہم اللہ تعالیٰ کی مدد سے ڈٹے رہے اور ہم نے اپنے عوام کی ترقی و خوشحالی کا اپنا مشن جاری رکھا ۔ انہوں نے کہا میں مسلسل تعاون اور آج اس موقع پر نیک شگون حاضری پر عزت مآب وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.