عا م انتخابات میں عوام جو بھی فیصلہ کریں گے قابل قبول ہوگا ، جمہوری نظام میں عوام کا فیصلہ ہی سب سے مقدم ہوتا ہے جمہوریت کے اندر ہی ملک ترقی کرے گا ، اس کا فیصلہ عوام کے پاس ہے ، پوری امید ہے مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف ہی آئندہ الیکشن میں عوام کا انتخاب ہوں گے، بیگوال میں پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ منصوبہ تیس برس بعد مکمل ہوا ہے ،پچھلے تیس برسوں میں اس منصوبے پر بارہا شب خون مارنے کی کوشش کی ،مسلم لیگ (ن) نے صرف اسلام آباد ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں کام کروائے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 16 مئی 2018 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں عوام جو بھی فیصلہ کریں گے قابل قبول ہوگا ، جمہوری نظام میں عوام کا فیصلہ ہی سب سے مقدم ہوتا ہے،، توقع ہے کہ عوام ملکی ترقی کیلئے بہتر فیصلہ کریں گے،جمہوریت کے اندر ہی ملک ترقی کرے گا ، جمہوریت کا فیصلہ عوام کے پاس ہے ، ، مجھے پوری امید ہے مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف ہی آئندہ الیکشن میں عوام کا انتخاب ہوں گے، بیگوال میں پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ منصوبہ تیس برس بعد مکمل ہوا ہے ،پچھلے تیس برسوں میں اس منصوبے پر بارہا شب خون مارنے کی کوشش کی گئی ،یہ کالج علاقہ میں روزگار کا ذریعہ بھی بنے گا اور معیاری ادارہ ہوگا، اس ادارے میں مقامی آبادی کا کوٹہ بھی ہوگا،مسلم لیگ (ن) نے صرف اسلام آباد میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں کام کروائے ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہا ں نو احی علاقے بیگوال میں پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ منصوبہ آج تیس برس بعد مکمل ہوا ہے ، بہت سے لوگوں نے اس منصوبے میں اپنا حصہ ڈالا ، یہ منصوبہ صدقہ جاریہ ہے ، اس کالج کیلئے زمین عطیہ کرنے والوں کا میں اور اہل علاقہ مشکور ہیں ، پچھلے تیس برسوں میں اس منصوبے پر بارہا شب خون مارنے کی کوشش کی گئی ، اس منصوبے کو ایف ڈبلیو او چلائے گی ، اس ادارے میں معیاری تعلیم دی جائے گی ، یہ کالج علاقہ میں روزگار کا ذریعہ بھی بنے گا اور معیاری ادارہ ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ جب لگن ہو، کاوش ہو اور نیت ٹھیک ہو تو اللہ بھی مدد کرتا ہے ، حکومت کوشش کرتی ہے کہ معیشت مضبوط ہو اور مضبوط معیشت سے روزگار کے مواقع آتے ہیں ۔ ایف ڈبلیو او سینکڑوں ارب روپے کا کام ملک میں کر رہی ہے ، اس کی حفاظت کیلئے مقامی افراد اپنا کردار ادا کریں ، اس ادارے میں مقامی آبادی کا کوٹہ بھی ہوگا ۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو ترقی کے کام پورے پاکستان میں نظر آئیں گے ، چاہے وہ موٹرویز ہوں ، بجلی کے منصوبے ہوں ، گیس کے منصوبے ہوں ، پاکستان کے عوام ہی فیصلہ کرتے ہیں ، جمہوریت کے اندر ہی ملک ترقی کرے گا ۔

جمہوریت کا فیصلہ عوام کے پاس ہے ، جو فیصلہ بھی ہوگا پاکستان کے عوام قبول کریں گے ، مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف ہی آپ کا انتخاب ہوں گے ، یہ ادارہ اس علاقے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔ مسلم لیگ (ن) نے صرف اسلام آباد میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں کام کروائے ، الیکشن میں عوام جو بھی فیصلہ کریں گے قابل قبول ہوگا ، جمہوری نظام میں عوام کا فیصلہ ہی سب سے مقدم ہوتا ہے ، توقع ہے کہ عوام ملکی ترقی کیلئے بہتر فیصلہ کریں گے ۔