ڈی سی ظفر علی محمد کا کوئٹہ نوشکی روٹ پر کرایوں میں ازخود اضافے کا نوٹس ، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کو کرائیوں میں کمی کی ہدایت

بدھ 16 مئی 2018 23:50

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر نوشکی ظفر علی محمد شہی نے کوئٹہ نوشکی روٹ پر کرایوں میں ازخود اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے رہنماوں کو اپنے آفس طلب کرکے رمضان پیکج کے تحت گاڑیوں کی کرایوں میں کمی کی ہدایت کی گئی نوشکی کوئٹہ ویگن کرایہ 220 سے 190 روپے ،ایئر کنڈیشن کوچز کی کرایہ 250 سے 230 جبکہ بغیر ایئر کنڈیشن کوچز میں مسافروں کیلئے کرایہ 200 سے 190 مقرر کر دی گئی ڈپٹی کمشنر ظفر علی محمد شہی کا کہنا تھا کہ خوشگوار اور آرام دہ سفر مسافروں کا حق ہے ڈرائیوروں کی جانب سے مسافروں کے ساتھ غیر شائستہ رویہ کی شکایت کی گئی تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :