2018 کے الیکشن میں صوبائی صورتحال کو مدنظر رکھ کر بی این پی اوراین پی کا انتخابی الائنس ناگزیر ہوچکا ہے،خیر بخش بلوچ

بدھ 16 مئی 2018 23:50

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر خیر بخش بلوچ نے کہا کہ 2018 ء کے الیکشن میں صوبائی معروضی صورتحال وچیلنجز کو مدنظر رکھ کر بی این پی اوراین پی کے درمیان انتخابی الائنس کرناناگزیر ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور بلوچ قوم اس وقت مشکل دور سے گزر رھی ہیں انھی حالات اور وسیع تر بلوچ قومی تقاضوں کو مدنظر رکھ کربلوچ قوم پرستوں خاص کر این پی اور بی این پی کو اتحاد و اتفاق کی صورت میں انتخابی الائنس بنا کر الیکشن میں حصہ لینا چاہئے تاکہ روایتی لوگوں کا اسمبلیوں تک پہنچنے کا راستہ روکا جاسکے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ھمارے دونوں بڑی پارٹیوں کی نااتفاقی اور سیاسی الائنس نہ بننے کے باعث دونوں پارٹیوں کے ورکروں میں دوریاں پیدا ھونے کے ساتھ ساتھ روایتی لوگوں اور دیگر نام نہاد پارٹیوں کے لوگ اسمبلیوں تک پہنچے جس سے بلوچ قومی کاز کو کافی نقصان پہنچااور بلوچ اکثریتی علاقوں سے ہاتھ دھونا پڑا یہی صورتحال اگر آنے والے الیکشن میں رہی اور ھم نے ھوش کے ناخن نہ لیے تو بلوچ قوم کسی صورت ھمیں معاف نہیں کریگی این پی کے سی سی اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ بی این پی مینگل سمیت تمام پارٹییز کے ساتھ انتخابی سیاسی الائنس ہوسکتا ہے۔