امریکہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے نہتے مسلمانوں کا قتل عام کھلی دہشت گردی ہے

مولانا قمر الدین ، سینیٹر مولانا فیض محمد ، مفتی عبد القادر شاہوانی و دیگر رہنمائوں کا خطاب

بدھ 16 مئی 2018 23:50

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) امریکہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے نہتے مسلمانوں کا قتل عام کھلی دہشت گردی ہے ،اس دہشت گردی پر اقوام متحدہ انسانوں حقوق کے تنظیموں کی خاموشی جرمانہ عمل ہے یوں محسوس ہوتا ہے کہ خون مسلم کا ان اداروں کے ہاں کوئی قیمت نہیں ہے قندوز افغانستان میں معصوم حفاظ کرام کا خون ابتک تازہ ہے کہ مسلمانوں کیخلاف ایک اور خونی محاذ کھولا گیا عالم اسلام کے حکمران او آئی سی بزدلی کی چادر کو کب تک اوڑے رکھیں گے اگر بزدلی کی وجہ سے ہم خاموش رہیں گے تو ایک کرکے تمام عالمی اسلام کو تخت مشق بنایا جائیگا جمعیت علماء اسلام اس طرح کے کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی استعمار کے مسلم دشمنی کی حدت کو محسوس کرتے ہوئے مسلم سر براہوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ امریکہ کے بغل بچہ اسرائیل کے وحشیانہ نہ کاروائیوں پر امریکہ کو دوٹو ک بتادیں کہ ان کے لئے فلسطین کے مسلمانوں کی حالت نا قابل برداشت ہے اگر اس طرح مظالم نہیں رو کے گئے تو امریکہ سے تمام تعلقات ختم کئے جائیں گے پاکستان عالم اسلام کا واحد ایٹمی ملک ہے جسکی اس خطہ میں اپنی اہمیت ہے حکمران امریکہ سے بھر پور احتجاج کرکے اپنے عوام کے جذبات کی قدر کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ناب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سنیٹر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹر ی میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی مجلس عمومی کے رکن میر یونس عزیز زہری ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے مجلس عمومی کے رکن مولانا محمد صدیق مینگل نے جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے کارکنوں کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا روز اول سے مطالبہ ہے کہ تمام دنیا کے ساتھ بر ابری کی بنیاد پر تعلقات قائم رکھے جائیں ہم امریکہ سے بھی برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں آقا اور غلام کا رشتہ ہمیں قبول نہیں ہے جبکہ ہمارے حکمران اس رشتہ پر بھی فخر مسوس کرتے ہیں اس وجہ سے امریکہ جو بھی کرے جہاں بھی انتہائی ارزانی کے ساتھ خون مسلم بہانے ہمارے حکمران بس امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیتے ہیں مسلم حکمرانوں کی بزدلی ہوس پر ستی ان کو تنکو ں کا گھر بنا د یا ہے جب بھی وہ چاہیں ان کے آشیانہ کو ختم کرتے ہین اس کے باوجو دہم اف نہیں کر سکتے اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس طرح کی بزدلی کو چھوڑ کر ایک جر ئت مندانہ موقف اختیار کریں پاکستان اسلام کے نام پر حا صل کیا عالم اسلام میں مدینہ منورہ کے بعد یہ پہلا ریا ست ہے جو اسلام کے نام پر بنایا گیا تھا یہاں کے حکمرانوں کو اس بارے زیادہ حساس ہونا چاہیئے پھر رب العالمین نے ہمیں ایٹمی قوت سے نواز ا ہے امریکہ سمیت دنیا کی کوئی قوت ہماری رایہ کو نظر انداز نہیں کر سکتا ہے اس لئے ہم اپنی عالم اسلام کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں سخت رکھے اور اپنے ملک کے کروڑو ں مسلمانوں کی جذبات کو عملی جامہ پہنائے۔