رمضان المبارک کا آغاز، مفتی پوپلزئی اس مرتبہ بھی چپ نہ رہے، اعلان کردیا
رمضان کے چاند کے حوالے سے تنازعہ ہم نہیں بلکہ ہمیشہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کھڑا کرتی ہے: میڈیا کو دیا گیا بیان
محمد علی بدھ 16 مئی 2018 23:46
(جاری ہے)
دوسری جانب ماہرین فلکیات نے بتایا تھا کہ پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش گزشتہ روز ہی ہوگئی تھی۔
پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی عمر ساڑھے 26 گھنٹے ہوگی۔ جبکہ چاند دیکھنے کا عمودی زاویہ 5 ڈگری تک ہونا تھا۔ واضح رہے کہ ماہر فلکیات کئی روز قبل ہی پیشن گوئی کر چکے تھے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند بدھ 16 مئی کو نظر آ جائے گا۔ یوں پاکستان میں بھی دنیا کے دیگر ممالک کیساتھ ایک ہی روز میں یعنی 17 مئی بروز بدھ کو رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔ اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔ رمضان کے چاند کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے سرکاری اعلان بھی کردیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کو خیبرپختوںخواہ کے شہروں سوات، ایبٹ آباد، لوئر دیر اور دیگر میں رمضان کا چاند دکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ پاکستان میں کل بروز جمعرات 17 مئی رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ کئی برس بعد بنا کسی تنازعے کے پاکستان بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی روز ہوگا۔ اب اس حوالے سے متنازعہ شخصیت کے مالک مفتی پوپلزئی کا بھی اہم بیان سامنے آیا ہے۔ مفتی پوپلزئی کا کہنا ہے کہ رمضان کے چاند کے حوالے سے جو بھی تنازعہ کھڑا ہوتا تھا، اس کے ذمے دار ہم کبھی نہیں تھے۔ چاند کے تنازعے کی ذمہ دار ہمیشہ سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی رہی ہے۔ مفتی پوپلزئی نے بھی اس مرتبہ ایک ہی روز یعنی کل بروز جمعرات سے رمضان کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.