سی ڈی اے کا ترنول ایریا میں جی ٹی روڈ کے دونوں جانب قائم غیرقانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

بدھ 16 مئی 2018 23:30

․ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) سی ڈی اے نے ترنول ایریا میں جی ٹی روڈ کے دونوں جانب قائم غیرقانونی تجاوزات کے خلاف بدھ کوگرینڈ آپریشن کیا۔ این ایچ اے۔موٹروے پولیس۔

(جاری ہے)

اسلام آباد اور سی ڈی اے کی ٹیموں نے گرینڈ آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران تمام شریک اداروں کے متعلقہ افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ آپریشن میں 16 کھوکھا کیبن۔15 دکانیں۔بل بورڈز۔کنکریٹ بلڈنگ۔کمرے مسمار کردئیے گئے۔