قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد

بدھ 16 مئی 2018 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے اور ایک دوسرے کی مدد کا جذبہ پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ مبارک مہینہ جودرس دیتا ہے اس کی بنیاد پر ہم پورے ملک کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں اور آپس کے مسائل کو بھائی چارے کو فروغ دے کر حل کیا جا سکتا ہے ۔

قائمقام صدر نے کہا کہ ملک کو آج جو مسائل درپیش ہیں ان کا واحد حل اتفاق ویگانگت کی فضا کو پروان چڑھانے میں ہے اور ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملکی مفاد کی خاطر قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے قوم کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کی برکات سے ملک میں ترقی و خوشحالی کیلئے مل جل کر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔