قادر سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے غریب اور مستحق افراد میں عید کے حوالے ..
تازہ ترین : 1

قادر سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے غریب اور مستحق افراد میں عید کے حوالے سے کپڑے تقسیم کرنے کی تقریب

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) قادر سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے غریب اور مستحق افراد میں عید کے حوالے سے کپڑے تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد عباس بلوچ، تنظیم کے چیئرمین عاشق علی عباسی، اسسٹنٹ کمشنر مسعود احمد بھٹو، سکندر عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے 300 سے زائد خاندانوں میں عید کے لئے کپڑے تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غریب و نادار لوگوں کی مدد کرنا عبادت ہے، اس کار خیر میں ہر شہری سمیت تمام مکتبہ فکر کے افراد کو حصہ لینا چاہئے تاکہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہو سکے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/05/2018 - 23:20:12

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :