ماہ رمضان کے دوران سکھر شہر میں سحری اور افطاری کے اوقات میں الیکٹرک سائرن بجائے ..
تازہ ترین : 1

ماہ رمضان کے دوران سکھر شہر میں سحری اور افطاری کے اوقات میں الیکٹرک سائرن بجائے جائیں گے

سکھر۔ 16مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں سحر و افطار کے اوقات میں سکھر شہر میں الیکٹرک سائرن بجائے جانے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو پابند کیا گیا ہے جن میں کمشنر آفس، ڈی سی آفس ، سول ڈیفنس آفس سکھر ، فائر بریگیڈ پرانہ سکھر ، جامع مسجد بندر روڈ ، اے سیکشن تھانہ ، یعقوب آئل مل اور پولیس اسٹیشن سائیٹ سکھر کی جگہوں پر الیکٹرک سائرن بجائے جائیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/05/2018 - 23:20:10

اس خبر پر آپ کی رائے‎