آصف علی زرداری کی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے پر دنیا بھر کے مسلمانوں خاص طور پر ہم وطن مسلمانوںکو مبارکباد

بدھ 16 مئی 2018 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے پر دنیا بھر کے مسلمانوں خاص طور پر ہم وطن مسلمانوںکو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ انتہائی برکتوں والا مہینہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم نبی پاک حضرت محمد مصطفیؐکی سیرت مبارک پر عمل کرتے ہوئے ۔ دکھی اور ضرورتمند بھائیوں کا خیال رکھیں، صبراور برداشت کے زریں اصولوں کو مشعل راہ بنائیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے نبی پاکؐکے راستے کو مشعل راہ بناتے ہوئے پرامن اور مہذب معاشرے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔