Live Updates

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی رحمتوں،برکتوں اور عبادات کے ماہ مقدس کی آمد پر قوم کو مبارکباد

بدھ 16 مئی 2018 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے رحمتوں،برکتوں اور عبادات کے ماہ مقدس کی آمد پر قوم کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں رمضان المبارک انفرادی و اجتماعی تربیت کا مہینہ ہے ،ْیہ ہمیں باہمی محبت، بھائی چارے اور دکھی انسانوں کے احساس اور مدد کرنے کی تعلیم دیتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اللہ تعالی کی خوشنودی کے حصول کیلئے ناداروں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کیلئے ایثار کے جذبے کا خصوصی اہتمام کرنا ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ روزہ روحانی بالیدگی اور اللہ کی رضا و خوشنودی کا بہترین ذریعہ ہے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات