محاذ آرائی کا سلسلہ جاری رہا تو پارٹی ہی نہیں ملک کو نقصان کا اندیشہ ہے ،ْچوہدری نثار علی خان

یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے پہلے ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا اور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں ،ْ بیان

بدھ 16 مئی 2018 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنمااور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے پہلے ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا اور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ محاذ آرائی کا سلسلہ جاری رہا تو صرف پارٹی ہی نہیں ملک کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائحہ عمل صحیح نہ کیا گیا تو پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے،مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔