Live Updates

رمضان المبارک میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیٹگریوں میں تقسیم

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

خانیوال۔ 16مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) رمضان المبارک میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیٹگریوں میں تقسیم صوبہ بھر میں75ہزارسے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے سکیورٹی الات تقسیم کردیئے گئے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے رمضان المبارک میں خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اس سلسلہ میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو اے ،بی ،سی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے صوبہ بھر میں75ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکاران اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے حکومت نے صوبہ بھر کی پولیس کو سکیورٹی آلات فراہم کردیئے گئے ہیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات