رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کی سکیورٹی اور ان کی گاڑیوں کی حفاظت یقینی بنانے کا حکم

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

خانیوال۔ 16مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کی سکیورٹی اور ان کی گاڑیوں کی حفاظت یقینی بنانے کا حکم ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع کے پولیس آفسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے رمضان بازاروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کریں اور رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کی گاڑیوں کی مکمل حفاظت یقینی بنائی جائے اور اس سلسلہ میں کوئی بھی کوتاہی عمل میں نہ لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :