رمضان المبارک میں تمام مکاتب فکر سے مل کر امن وامان کو یقینی بنایا جائیگا ۔ڈی پی او

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

خانیوال۔ 16مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) رمضان المبارک میں تمام مکاتب فکر سے مل کر امن وامان کو یقینی بنایا جائیگا اس سلسلہ میں سکیورٹی کے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں جرائم پر ہرصورت قابو پایا جائیگا ۔مجرمان اشتہاریوں‘زیر تفتیش مقدمات ‘نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سو فیصدہونا چائیے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی ا و رضوان عمر گوندل نے گذشتہ روز ضلعی ممبران امن کمیٹی اور پولیس افسران سے میٹنگ کے دوران کیا ۔

انہو ںنے کہاکہ ماہ رمضان کا برکت والا مہینہ شروع ہونے والا ہے اس میں بھائی چارے او رباہمی تعاون کو فروغ دیا جائے تاکہ ماہ رمضان میں قیام امن کو یقینی بنایا جاسکے ۔انہوں نے ممبران ضلعی امن کمیٹی سے کہا کہ آپ سب پہلے کی طرح اپنی اپنی ِذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھاتے ہوئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے او رشہری بلا خوف خطر مساجد او رامام بارگاہوں عبادات کرسکیں ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ کسی سنی سنائی بات پر ری ایکشن سے پہلے اس کی صداقت کو جاننا ضروری ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے ۔بعدازاں ضلع بھر کے پولیس افسران کیساتھ کرائم کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقا د ہوا او رپچھلی میٹنگ میں دئیے گئے ٹارگٹس کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈی پی او نے پولیس افسران پر واضح کیا کہ جرائم کو ہرصورت کنٹرول کیا جائے سنگین مقدمات ‘قتل ڈکیتی ‘راہبری پر قابوپانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دیں مقدمات کے چالان فوری مجازعدالتوں کو بھجوائیں ‘مجرمان اشتہاریوں ‘عدالتی مفرور گرفتار کرنے کیلئے کریک ڈائون جاری رکھیں ان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے او ران کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائیں ۔

انہو ںنے کہاکہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ میں ملوث بڑے بڑے مگر مچھوں کو پکڑیں میں یہ کسی صورت برداشت نہیں کروں گا کہ خانیوال میں کسی بھی جگہ منشیات فروشی کا دھندہ ہو شہریوں سے مل کر ایسے عناصر کو ڈھونڈ نکالیںاو رمقدمات درج کریں ۔ انہو ںنے نیشنل ایکشن پلان کے تحت درج مقدمات کا جائزہ لیا او رپولیس افسران پر واضح کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے او ردستیاب وسائل کو بروئے لاتے ہوئے مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایمانداری اورخدمت خلق کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اپنی دنیا و آخرت کو سنوارنے کے لیے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی صورت میں آپ کے پاس ایک پلیٹ فارم موجود ہے خلوص نیت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں ۔