ڈپٹی کمشنر کاڈی ایس پی کے ہمراہ سبزی وفروٹ منڈی کادورہ

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

لیہ۔ 16مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے ڈی ایس پی صدر مظہر وٹو کے ہمراہ سبزی اور فروٹس منڈی کا دورہ کیا اور سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے طریقہ کار کو چیک کیا اور اپنی موجودگی میں بولی کروائی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں گزشتہ روز کی نسبت واضح کمی نظر آئی۔

کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مارکیٹ کمیٹی کے افسران اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور اگر کوئی بھی مارکیٹ کمیٹی کا آفیسر اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھائے گا تو اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری کو روکا جا ئے گا بالخصوص رمضان المبارک کے مقدس مہنیے میں عوام کو اعلی معیار کی سبزیاں اور پھل مناسب قیمتوں پر دستیاب ہونگے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں اور وہ بھی باقائدگی سے چیکنگ کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کی مختلف آڑھتوں پر جاکر خود اپنی نگرانی میں سبزیوں اور پھلوں کی بولی کروائی۔ ڈپٹی کمشنر کی موجودگی سے قیمتوں میں کافی کمی نظر آئی ڈپٹی کمشنر نے ناقص فروٹس اور سبزیوں کو فوری طور پر سبزی منڈی سے ہٹانے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ کسی قسم کی بھی غیر معیاری چیز کو سبزی منڈی میں نہ آنے دیا جائے۔ اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر سید آصف شاہ ،ڈی ایس پی مظہر وٹو مارکیٹ کمیٹ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔