لیہ،معروف شاعر ڈاکٹر خیال امروہوی کی یاد میں پر وقار تقریب اور مشاعرے کا انعقاد

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

لیہ۔ 16مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) بزم فروغ ادب و ثقافت لیہ کے زیر اہتمام معروف شاعر ڈاکٹر خیال امروہوی کی یاد میں ایک پر وقار تقریب اور خوبصورت مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جسکی نظامت شمشاد سرائی جبکہ صدارت ڈاکٹر گل عباس اعوان نے کی۔مہمانان خصوصی میں حافظ پرویز منیر،محمد سلیم اختر جونی اور سید عارش گیلانی،مہمان اعزاز میاں عارف حسین عارف، جمعہ خان عاصی اور غلام یسین بھٹی تھے۔

تقریب کی دو نشستیں تھیں۔پہلی نشست ڈاکٹر خیال امروہوی کی شخصیت و فن کے حوالے سے مقالہ جات پر مبنی تھی جس میں مقالہ نگاروں میں شیخ اقبال دانش،صبغت اللہ بزمی،میاں شمشاد حسین سرائی اور ڈاکٹر گل عباس اعوان نے ڈاکٹر خیال پر پرُ مغز گفتگو کی۔ دوسری نشست محفل مشاعرہ کی تھی۔

(جاری ہے)

جس میں شعراء کرام عرفان فانی،اقبال دانش،زین کاظمی،مجاہد حسین مجو،قمر عباس قمر،منور بودلہ،احتشام مہار،نعمان اشتیاق،یسین سیہڑ،خادم کھوکھر،صابر جاذب شفقت عابد،شمشاد سرائی،عارش گیلانی،تنویر نجف،جمعہ خان عاصی،عارف حسین عارف ،ڈاکٹر گل عباس، شیخ حسن،رضوان عزیز چھینہ،مختیار احمد چھینہ،شیخ فیصل اور زین کھوکھر نے اپناکلام پیش کیا۔

آخر پر بزم کے روح رواں اور چیئرمین سلیم اختر جونی نے اظہار خیالات کرتے ہوئے ڈاکٹر خیال امروہوی کے معروف اشعار پیش کئے اور سامعین کی تواضع کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :