ڈپٹی کمشنر لیہکارمضان بازاروں کادورہ

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

لیہ۔ 16مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ماہ صیام کے مقد س ایام کے دوران صارفین کو معیاری اشیائے خورد نوش بہتر ماحول کے ذریعے فراہم کرنے کے لیے قائم کردہ سستا رمضان بازار لیہ و چوک کا معائنہ کیااور تمام سٹالوںپر اشیاء کی کوالٹی اور سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔سستے بازار کو مزید بہتر طور پر چلانے کے لیے مزید ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

چوک اعظم میں انچارج نائب تحصیل دار سیداحمد گھمن اور گرداور ریاض قیصرانی نے سستے رمضان بازار میں اشیائے خورد نوش کی فراہمی کے سلسلہ میں بریفنگ دی۔اس موقع پر اے سی لیہ عابدکلیار ،انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی نوید اولکھ بھی ہمراہ تھے۔اسی طرح اے سی کروڑ احمد فراز اعوان نے سستارمضان بازار کروڑ کا معائنہ کیااور سبزی ،فروٹ ،کریانہ ایٹمز کی مقررہ اوقات تک فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔سی او ایم سی ممتاز حسین کلاچی ،صدرانجمن تاجران حاجی مختیار حسین ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :