ْڈائریکٹرجنرل سوشل ویلفیئرپنجاب وحیداخترانصای کاتحصیل چوبارہ میں گندم خریداری مراکزکادورہ

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

لیہ۔ 16مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب وحید اختر انصاری نے تحصیل چوبارہ میں قائم گندم خریداری مراکزجمال چھپری ،ہیڈ ویرڑی وصابرآباد کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر ریکارڈ کی پڑتال کی اور باردانہ کی فراہمی اورگندم خریداری کے عمل کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ارشد احمد وٹواور متعلقہ افسران اس موقع پر اُن کے ہمراہ تھے۔

ڈی جی سوشل ویلفیئرنے کاشتکاروں سے بھی ملاقات کی اور سہولیات و مسائل کے بارے میں استفسار کیا ۔انہوں نے سنٹرز انچارج کو ہدایت کی کہ گندم خریداری مہم کو شفاف بنانے کے لیے حکومت پنجاب کے طے شدہ اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور صرف میرٹ پر باردانہ فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی کیلئے تمام امور روزانہ کی بنیادپرنمٹائے جائیں۔