ْمیپکونے رواں مالی سال کے دوران مختلف استعدادکارکے 3823نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

ملتان۔ 16مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے، سسٹم اپ گریڈیشن کی توسیع اور نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی کے لئے رواں مالی سال 2017-18؁ء کے دوران مختلف استعدادکارکے 3823نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے ہیں جس سے میپکو سسٹم میں بجلی فراہم کرنے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی تعداد ایک لاکھ60ہزار253ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں 10KVAکی7، 15KVAکی8،25KVAکی2407،50KVAکی890، 100KVAکی256، 200KVA کی210، 400KVAکے 26اور 630KVAکی17ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیں ۔ جولائی 2017؁ء تااپریل2018کے دوران میپکو ملتان سرکل میں502،ڈیرہ غازی خان سرکل میں 321،وہاڑی سرکل میں 641، بہاولپور سرکل میں557، ساہیوال سرکل میں 611، رحیم یار خان سرکل میں298، مظفرگڑھ سرکل میں200، بہاولنگر سرکل میں 343اور خانیوال سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں 350ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :