پہلے وویمن ایشیاء کبڈی سرکل سٹائل ٹورنامنٹ 2018؁ء میں قومی وویمن کبڈی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

ملتان۔ 16مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) پہلے وویمن ایشیاء کبڈی سرکل سٹائل ٹورنامنٹ 2018؁ء میں قومی وویمن کبڈی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ قومی وویمن کبڈی ٹیم میں ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی 2اور واپڈا کی 10خواتین کھلاڑیوں نے نمائندگی کی جبکہ میپکوکبڈی ٹیم کے کوچ چوہدری محمد حسین گجرنے قومی کبڈی ٹیم کی ہیڈکوچنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔

ملائیشیاء میں 11تا13مئی 2018؁ء تک منعقد ہونے والے وویمن کبڈی کپ میں پاکستان سمیت ایشیاء کی8 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کبڈی ٹیم کی کھلاڑی وجیہہ کریم اور عماہ رزاق، واپڈا کبڈی ٹیم کی کھلاڑی مدیحہ لطیف (کپتان)،سمیرا ظہور(وائس کپتان)، نیلم ریاض، سحرش مقصود، آمنہ عاشق، نمرہ مریم، راحیلہ یونس، رخسانہ پروین، خزیمہ سعید اور سعدیہ عبدالخالق نے وویمن ایشیاء کبڈی ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

میپکو اور واپڈا کی خواتین کھلاڑیوں نے میزبان ٹیم ملائیشیاء، انڈونیشیاء اور نیپال کی ٹیموں کو شکست دی ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو /پیٹرن انچیف میپکو سپورٹس بورڈ انجینئر محمد اکرم چوہدری، صدر انجینئرشاہد حمید چوہان، سیکرٹری علی اکرم گجر ،منیجر کبڈی ٹیم /منیجر ایڈمن میپکو لیاقت علی میمن اور سپورٹس آفیسر میپکو شرافت علی نے میپکو کی کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل ہونے اور فائنل تک رسائی ہونے پر وویمن کبڈی ٹیم کو دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباددی ہے۔