گدوٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ،111گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔میپکوترجمان

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

ملتان۔ 16مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) میپکوترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز گدو۔مظفرگڑھ ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں کے 111 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی ۔

(جاری ہے)

دوپہر میں بجلی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوئی اور شام تک میپکو کے تمام گرڈاسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی جس کے بعد ان سے نکلنے والے 11KVفیڈرز سے صارفین کو بجلی کی فراہمی کا عمل شروع کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :