رمضان صبر و استقامت اور سخاوت کا مہینہ ہے،عمران خالد بٹ

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

گوجرانوالہ ۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس عمران خالد بٹ‘ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ سلمان خالدپومی بٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اپنی فضیلت ،ْ عظمت ،ْ روحانی اہمیت اور برکات و ثمرات کے لحاظ سے منفرد اعزاز کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ عظیم الشان ماہ مبارک ہے جس میں عبادت کا کم از کم درجہ 70گنا اور زیادہ کی تو کوئی حد مقرر نہیں ‘ یہ برکتوں ،ْ رحمتوں ،ْ فضیلتوں ،ْ سعادتوں اور رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے ۔

(جاری ہے)

رمضان قرآن کا مہینہ ہے ،ْ سخاوت ،ْ ذکر ،ْ صبر و استقامت اور رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان ذکر کا مہینہ ہے اور الله کے ذکر کے مختلف اقسام ہیں جن میں نماز ،ْ تلاوت قرآن مجید ،ْ تسبیحات سرفہرست ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو مومن جنتا ذکر کرے گا اسی مقدار میں اُن پر رحمتیں نازل ہوں گی۔اس مبارک مہینے میں مستحقین کا اور اپنے غریب عزیز و اقارب کا خیال رکھیں ۔ رمضان صبر و استقامت اور سخاوت کا مہینہ ہے۔صبر کا مفہوم سچ پر ڈٹ جانا ہے اور الله پاک نے سچ بات پر ڈٹ جانے والوں کو صابریں میں شامل کیا ہے۔