گوجرانوالہ، ریجنل پولیس آفیسر راجہ رفعت مختار کی والدہ قضائے الہٰی سے انتقال کر گئی

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

گوجرانوالہ ۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ریجنل پولیس آفیسر راجہ رفعت مختار کی والدہ محترمہ قضائے الہٰی سے انتقال کر گئی ۔

(جاری ہے)

انہیں ان کے آبائی قبرستان واقع پنڈوراچونگی راولپنڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے نماز جنازہ میں وفاقی وزیر خارجہ و وزیر دفاع خرم دستگیر خان ،صوبہ بھر سے اعلیٰ افسران ، سیاسی و سماجی شخصیات ، سی پی او راولپنڈی ، تمام ڈی پی او ز کے علاوہ آر پی او آفس کے سٹاف اور دیگرا فسران نے شرکت کی۔دریں اثناء تمام حاضرین اور آفس سٹاف نے ریجن پولیس آفیسر راجہ رفعت مختار کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :