ماہ رمضان کی آمد سے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے، لیگی حکومت کا لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ جھوٹانکلا ،مولابخش چانڈیو

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرمولابخش چانڈیو نے کہا ہیکہ رمضان کی آمد سے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے لیگی حکومت کا لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ جھوٹانکلا۔ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعوے کرنے والوں کو ملک سے بجلی ہی ختم کر دی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے مزید کہا ہے ک پہلی تراویح کے وقت مساجد اندھیروں میں ڈوبی ہیں۔ سندھ پنجاب میں پورا دن بجلی غائب رہنا معمول بن گئی ہے بڑے میاںجھوٹ بولنے کی وجہ سے نااہل ہوتے ہیں۔ چھوٹے میاں 5 سال ہونے کو بالکل قریب ہیں اب تو اپنا نام بدل لیں مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکومت کم ا زکم رمضان میںہی لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :