پنجاب فوڈ اتھارٹی میڈیکل سکریننگ لیب کی 30 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری

رواں سال لاہور میں 17,290 فوڈ ورکر ز کی میڈیکل سکریننگ، پندرہ اپریل سے پندرہ مئی تک 3588 کے میڈیکل ٹیسٹ خطرناک بیماریوں کے شکار ورکرز کو خوراک کی براہ راست تیاری یا منتقلی سے روک دیا گیا ہے فوڈ انڈسٹری کوبیمار ورکرز کو نوکری سے نہ نکالنے، علاج کے لیے فنڈز اور دیگر سہولیات یقینی بنانے کی ہدایات جاری بیمار ورکرز کے علاج کے لیے پی ایف اے فنڈ مختص ہے جس سے علاج میں مدد دی جاتی ہے بیمار ورکرز کو بروقت اور ترجیحی علاج کے لیے محکمہ صحت سمیت متعلقہ اداروں کو ریفر کیا جاتا ہے۔ ترجمان

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی میڈیکل سکریننگ لیب کی 30 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔رپورٹ کے مطابق پندہ اپریل سے پندرہ مئی تک 3588 فوڈ ورکرز کی میڈیکل سکریننگ کی گئی جن میں سی283 فوڈ ہینڈلرز مختلف بیماریوں میں مبتلا جبکہ 3305 کے ٹیسٹ پاس ہوئے۔رواں سال میں اب تک لاہور میں 17,290 فوڈ ورکرز کی میڈیکل سکریننگ کی جا چکی ہے۔

پنجاب فوڈ ا تھارٹی کے ترجمان نے میڈیکل سکریننگ لیب کی 30 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کر تے ہوئے بتایا کہ پندہ اپریل سے پندرہ مئی تک 3588 فوڈ ورکرز کی میڈیکل سکریننگ کی جا چکی ہے جن میں سے 3305 کے ٹیسٹ پاس ہوئے جبکہ 283 فوڈ ہینڈلرز مختلف بیماریوں میں مبتلاپائے گئے۔مثبت ٹیسٹ رپورٹ آنے والے فوڈ ہینڈلرز میں 58 کو ہیپاٹائٹس سی ، 45 کو ہیپاٹائٹس بی ،133کو ٹائیفائیڈ جبکہ47 فوڈ ورکرز ٹی بی کا شکار پائے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی سکریننگ لیب رواں سال میں اب تک لاہور میں 17,290 فوڈ ورکرز کی میڈیکل سکریننگ کر چکی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خطرناک بیماریوں کے شکار ورکرز کو خوراک کی براہ راست تیاری یا منتقلی سے روک دیا گیا ہے ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی موذی بیماریوں کے شکار ورکرز کو ملازمت سے نکالنے کی سفارش نہیں کرتی بلکہ بیمار ورکرز کو ایسے کام پر لگانے کی ہدایت دیتی ہے جہاں وہ اشیاء خوردونوش کو براہ راست چھو نہ سکیں۔

فوڈ انڈسٹری بیمار ورکرز کے علاج کے لیے فنڈز اور دیگر سہولیات یقینی بنائیں۔اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایسے ورکرز کے علاج کے لیے خصوصی فنڈ مختص کیا ہے۔فوڈ اتھارٹی ناصرف خوراک سے متعلق راہنمائی بلکہ ہر ممکن تعاون بھی کرتی ہے۔بیمار ورکرز کے بروقت علاج کے لیے ان کو محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ریفر کیا جاتا ہے۔ پنجاب فوڈ ا تھارٹی صحت مند اور محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے خوراک سے منسلک تمام معاملات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے ۔

متعلقہ عنوان :