ایم ایم اے 18 مئی کو فلسطین کے مظلوموں کے حق میں یو م یکجہتی منائے گی،لیاقت بلوچ

بیت المقدس کو امریکی سفارت خانہ کی منتقلی سفارتی اخلاق و اقدار کے منافی ہے مرضی کی بجائے آزاد اور غیر جانبدار انتخاب کے ذریعہ حکومت منتخب کی جائے بھارت کو تقویت دینے والے بیانیہ کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے اقتدارکی باریاں لینے والے اور بار بار وفا داریاںبدلنے والے ہی اصل میر جعفر و میر صادق اور تمام قومی بحرانوں کے ذمہ دار ہیںدینی ووٹ کو تقسیم نہیں ہو نے دیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) ایم ایم اے 18 مئی کو فلسطین کے مظلوموں کے حق میں یو م یکجہتی منائے گی۔بیت المقدس کو امریکی سفارت خانہ کی منتقلی سفارتی اخلاق و اقدار کے منافی ہے مرضی کی بجائے آزاد اور غیر جانبدار انتخاب کے ذریعہ حکومت منتخب کی جائے۔ ماضی میں پسند کی کنونشن لیگ پھر جونیجو لیگ اور قاف لیگ بنائی گئی اب لوگوں کو توڑ کر ان کی سیاسی وابستگی ایک خاص جماعت میں شامل کیا جارہا ہے ۔

بار بار وفاداریاں بدلنے والے سیاست کے ناسور ہیں جن کی وجہ سے جمہوریت کمزور اور بد نام ہو رہی ہے۔بھارت کو تقویت دینے والے بیانیہ کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔سیاست دانوں کو سنجیدگی اور احتیاط سے کام لینا چاہئے ۔سیاست دان ووٹرز اور پارلیمنٹ کو عزت و وقعت دے تو اسٹیبلشمنٹ کچھ نہیں کر سکتی ملک بھر میں عوام سے رابطہ کیلئے بڑے جلسے اور ٹرین مارچ سے انتخابی مہم چلائی جائے گی فاٹا کے بے گھر اور سیلاب سے متاثر ہونے والے قبائل کو ریلیف دیا جائے اسٹیبلشمنٹ قومی سیاست میں مزید گملا قیادت تشکیل نہ دے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں روز اول سے اقتدارکی باریاں لینے والے اور بار بار وفا داریاںبدلنے والے ہی اصل میر جعفر و میر صادق اور تمام قومی بحرانوں کے ذمہ دار ہیںدینی ووٹ کو تقسیم نہیں ہو نے دیں گے ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور قائمقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی پشاور میں ایم ایم اے کی صوبائی کونسل کے اجلاس کے بعد ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر جمعیت علما ئے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری ، اسلامی تحریک کے علامہ عارف حسین واحدی ، ایم ایم اے کے نو منتخب صوبائی صدرمولانا گل نصیب خان ، نو منتخب جنرل سیکرٹری عبد الواسع، مولانا شجاع الملک ، فضل الرحمن مدنی ، فیاض خان اور علامہ حمید حسین امامی بھی موجود تھے۔انہوں نے متحدہ مجلس عمل کی صوبائی کابینہ کی تنظیم سازی کا اعلان بھی کیا ۔

جس میں صوبائی صدر جمعیت علما ئے اسلام کے مولانا گل نصیب ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی کے عبد الواسع، نائب صدور جمعیت علما ء پاکستان کے فیاض خان ، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر محمد اقبال خلیل، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مولانا فضل الرحمن مدنی ، اسلامی تحریک کے علامہ حمید حسین امامی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز جے یو آئی کے مولانا شجاع الملک ، جے یو پی کے مولا نا معراج الدین، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ڈاکٹر ذاکر شاہ اور اسلامی تحریک اخونزادہ مظفر علی، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی نور الحق اور سیکرٹری مالیات جمعیت علماء اسلام کے مفتی کفایت اللہ منتخب کر لئے گئے۔