Live Updates

رمضان المبارک کے پیش نظر فوڈ اتھارٹی کے نئے اوقات کار اور آپریشنز کا لائحہ عمل جاری

حکومتی احکامات کے مطابق فوڈ اتھارٹی کے دفتری اوقات کار آٹھ کی بجائے چھ گھنٹے کے کر دیئے گئے

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) رمضان المبارک کے پیش نظر فوڈ اتھارٹی کے نئے اوقات کار اور آپریشنز کا لائحہ عمل جاری کر دیا گیا ہے۔حکومتی احکامات اور چیف سیکرٹری آفس سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق فوڈ اتھارٹی کے دفتری اوقات کار آٹھ کی بجائے چھ گھنٹے کے کر دیئے گئے۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس اور تمام ضلعی دفاتر صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں ڈیلی آپریشن ٹیموں کی تعداد دو بڑھا کر تین کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ سہری اور افطاری کے وقت چیکنگ کے لیے سپیشل آپریشنل ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں گی۔ تمام آپریشن ٹیمیں آٹھ آٹھ گھنٹے کے اوقات کار کے مطابق کام جاری رکھیں گی۔ میٹ اور ڈیری سیفٹی ٹیمیں بھی رمضان المبارک میں تین شفٹوں میں کام کریں گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تمام ٹیموں کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ ویجلنس ٹیموں کو رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :